نومبر 25, 2024

 مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

سیاسیات- سعودی سرکاری خبر ایجنسی “سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)” کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ریاض میں ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی نے ملاقات کی اور ملاقات کے دورن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان اور عباس عراقچی نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور اس حوالے سے ہونے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسعید بن محمد علی عائیبان بھی شریک تھے اور ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی اور ایرانی وزارت خارجہ کے سینیئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات میں کسی حد تک بہتری آئی ہے اور اس کے وجہ سے خطے میں کشیدگی بھی کم ہوئی، جبکہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے اور اس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کو جلا ملی تھی۔۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کے باوجود معمول پر نہیں آسکے اور مشکلات کا شکار رہے۔ مذکورہ ملاقات سے قبل ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا تھا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے دورے میں دوطرفہ مسائل، لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس کے بعد وزیر خارجہ قطر جائیں گے۔ دوسری جانب گذشتہ ہفتے ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے ردعمل کا خدشہ ہے، جس کے باعث خطے میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − eleven =