اکتوبر 21, 2024

اسرائیلی وزیر جنگ کی دھمکی، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ ایرانی جنرل

سیاسیات- ایران نے اسرائیلی وزیر جنگ یواف گیلانٹ کی دھمکی کے جواب میں جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے۔

یواف گیلانٹ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ تہران پر حملہ مہلک، متناسب اور حیران کن ہو گا۔

یواف گیلانٹ کا کہنا تھا ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے۔

اسرائیلی وزیر جنگ کی دھمکی کے جواب میں ایران کے جرنل مرتضیٰ نے بھی جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اسرائیلی حملے پر جوابی حملے کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ایرانی جنرل کا کہنا تھا ایک بھی حملہ ہوا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے، ایران پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ اب بغیر جوابی حملے کے نہیں ہو سکے گا۔

ان کا کہنا تھا اسرائیل کے اندر جو اہداف چاہے انہیں نشانہ بنایا، ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام اور دیگر ملک ناکام رہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + one =