نومبر 23, 2024

نیتن یاہو نے اسرائیلی وزیر جنگ گیلنٹ کو دورہ امریکہ سے روک دیا

سیاسیات- اسرائیلی وزیر جنگ نے امریکی ہم منصب سے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے متعلق گفتگو کے حوالے سے طے شدہ دورہ نیتن یاہو کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر ملتوی کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر سے بات ہونے تک وزیر جنگ کو امریکہ جانے سے روک دیا ہے۔

پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے وزیر جنگ کو امریکی دورے سے روکنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیلی سیاست پر تبصرہ نہیں کر سکتی، نہ ہی مجھے اس حد تک ان کے معاملات کا علم ہے۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن اوراسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ کے درمیان بہت ہی گہرا تعلق ہے اور دونوں 80 سے زائد مرتبہ ایک دوسرے سے بات کرچکے ہیں، دو دوستوں میں بے تکلفی  نارمل بات ہے، لازمی نہیں کہ ہر بات سے اتفاق کیا جائے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ معاملہ گڑبڑ ہے۔

اس سے قبل خبریں تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کی فون کال اور اسرائیلی کابینہ کی جانب سے ایران پر جوابی حملے کی منظوری تک اسرائیلی وزیردفاع کو امریکہ کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا میں ایسی خبریں بھی سامنے آتی رہی  تھیں کہ نیتن یاہو اسرائیلی وزیر جنگ گیلنٹ کو اختلافات کی بنیاد پر اپنی کابینہ سے نکالنا چاہتے ہیں،  2023 میں بھی نیتن یاہو  گیلنٹ کو عہدے سے فارغ کر چکے ہیں تاہم بعد میں عوامی دباؤ پر انہیں بحال کرنے پر مجبور ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − 3 =