ستمبر 27, 2024

وزیراعظم کی محمود عباس سے ملاقات،فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

سیاسیات- نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں فوری جنگ بند کرنے  پر  زور  دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں  رائیگاں نہیں جائیں گی۔

سلامتی کونسل میں لیڈرشپ فار پیس مباحثے سے خطاب میں وزیراعظم نے بیروت میں بمباری کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کو  غزہ میں نسل کشی سے روکنے پر مجبور کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف  وزریوں کو روکنےکا مطالبہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ایران کےصدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی ،تجارتی تعاون بڑھانے اور گیس پائپ لائن پراجیکٹ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے  ورکنگ گروپ پر بھی اتفاق ہوا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × one =