نومبر 23, 2024

امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلہ کن 3 ریاستوں میں ٹرمپ کو سبقت

سیاسیات- صدارتی انتخاب میں پانسہ پلٹ دینے والی 3 ریاستوں کے سروے میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس پر سبقت حاصل ہوگئی۔

امریکی صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے لیکن اس سے قبل ہونے والوں میں سروے میں ووٹرز کا ملا جلا رجحان سامنے آ رہا ہے جس میں اب تک کملا ہیرس کو فیوریٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم نیو یارک ٹائمز اور سیانا کالج کے تین اہم میدان جنگ جو پانسہ پلٹ سکتے ہیں، میں کیے گئے نئے سروے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے خوش خبری ہے۔

نیویارک ٹائمز کے اس پول میں ایریزونا میں 713 ، جارجیا میں 682 اور شمالی کیرولینا میں 682 ووٹرز نے حصہ لیا اور ہر ریاست میں چار سے پانچ فیصد پوائنٹس کے درمیان غلطی کا مارجن ہوتا ہے۔

سروے کے مطابق  ایریزونا، شمالی کیرولینا اور جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کا پلڑا حیران کن طور پر بھاری ہے۔

تینوں ریاستوں کے ووٹرز نے معیشت، اسقاط حمل، امیگریشن اور مجموعی طور پر ملک کی سمت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور مجموعی طور پر ایک سے دو فیصد کے مارجن سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ترجیح دی۔

ایری زونا میں کملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد جب کہ ٹرمپ کو یہاں 50 فیصد ووٹرز کی حمایت رہی۔ جارجیا میں بھی ٹرمپ نے 49 فیصد اور کملا ہیرس کے حصے میں 45 فیصد آئے۔

شمالی کیرولینا کا منظرنامہ بھی ٹرمپ کے حق میں ہے۔ جہاں سابق صدر پر 49 فیصد جب کہ کملا ہیرس پر 47 فیصد ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا۔

ان ریاستوں میں سے شمالی کیرولینا نے 2008 سے ڈیموکریٹ کے کسی بھی صدارتی امیدوار کو کامیاب نہیں کرایا البتہ ایریزونا اور جارجیا نے گزشتہ الیکشن میں جوبائیڈن کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × two =