ستمبر 24, 2024

وزیراعظم شہباز شریف امریکہ پہنچ گئے

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ دورہ امریکہ پر نیویارک پہنچ گئے۔

شہبازشریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملیں گے۔

وزیر اعظم امریکہ میں دوست ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کے سربراہوں اور بل گیٹس سے بھی ملیں گے۔

وزیراعظم پاک امریکہ بزنس کونسل اور پاکستانی بینکرز سے بھی ملیں گے جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس سے خصوصی ملاقات کریں گے.

وزیراعظم چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش ڈاکٹر یونس کے عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے اور سلطان آف برونائی کے ظہرانہ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ان ملاقاتوں میں اپنی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا بتائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 4 =