نومبر 24, 2024

ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں دوبارہ فسادات شروع، 5 افراد جاں بحق

سیاسیات- ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں دوبارہ فسادات شروع ہوگئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ گاؤں بوشہرہ،احمد زئی اور خارکلے ،بالش خیل کے درمیان ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سےاب تک 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے  اور  پولیس انتظامیہ کے ساتھ  مل کر حالات کو قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے ضلع کرم میں دو ماہ قبل بھی قبائل کے درمیان مسلح تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + 3 =