ستمبر 24, 2024

سکیورٹی وجوہات، پاک ایران بارڈر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

سیاسیات- ڈپٹی کمشنر گوادر نے مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سکیورٹی وجوہات کی بناء پر پاک، ایران بارڈر پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایران بارڈر کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سکیورٹی وجوہات کی بناء پر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے بارڈر کی بندش کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک ایران بارڈر ٹو فائیو زیرو پر ہر قسم کی تجارت اور تجارت سے وابستہ گاڑیوں کی نقل و حمل پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × three =