ستمبر 24, 2024

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 30 کان کن ہلاک

سیاسیات- ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 30 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا۔

خبر کے مطابق دھماکہ ہفتے کی رات 9 بجے کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت اور 17 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان کے ان دو بلاکس میں 69 افراد موجود تھے جن میں سے 24 تاحال لاپتہ ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 1 =