ستمبر 21, 2024

پاکستان ایرانی پائلٹس کو تربیت فراہم کرے گا

سیاسیات- پاکستان ایرانی فضائیہ کے پائلٹس کو ٹیکنیکل سطح کی تربیت فراہم کرے گا یہ اعلان پی اے ایف کے سربراہ کی ایرانی سفیر سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستانی فضائيہ کے کمانڈ ہیڈکوارٹر کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نےاسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں علاقے کے حالات اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی فضائی افواج کے درمیان خاص طور پر ٹریننگ کے شعبے میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

پاکستانی ایئر فورس کے شعبہ رابطہ عامہ کے بیان کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے ساتھ اس ملاقات میں پاک فضائیہ کے اسٹریٹیجک ویژن کی وضاحت کی اور بتایا کہ پاکستانی ایئرفورس دنیا کی ایک ماڈرن ایئر فورس ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 7 =