نومبر 25, 2024

ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ، دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق

سیاسیات- ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں دو سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں کار میں سوار دہشت گرد نے ایرانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد مارے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی گیس اسٹیشن پر کھڑی تھی اس دوران قریبی کار میں موجود دہشت گرد نے فائرنک کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا ہے۔

دہشت گرد تنظیم جیش العدل نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − 10 =