نومبر 23, 2024

ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل دینے کی اطلاعات، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران ایئر پر پابندی عائد کردی

سیاسیات- برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل دینے کی اطلاعات ہیں، ایران کا یہ اقدام یورپی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے۔

تینوں مغربی ممالک نے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ ایران یوکرین جنگ میں روس کی حمایت فوری طور پر روک دے، میزائلوں کی ترسیل کشیدگی بڑھانے کے مترادف ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ایران نے بیلسٹک میزائل روس کو فراہم کرنے سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی تھی۔

اپنے ردعمل میں ایران کا کہنا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کیلئے امریکی اور مغربی ہتھیاروں کا غیرقانونی استعمال چُھپانے کیلئے بھونڈا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ایرانی ہتھیاروں کی دوسرے ممالک کو ترسیل کی گمراہ کُن اطلاعات پھیلانے والے یہ مغربی ممالک خود صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کیلئے اسے ہر قسم کے ہتھیار دیتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + 15 =