نومبر 23, 2024

ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا انتخابی مباحثہ آج ہوگا

سیاسیات- ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا ہیرس کے درمیان امریکی صدارت کے لیے پہلا انتخابی مباحثہ بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے اور آج (10؍ستمبر)کو ہونے والے مباحثہ کے آغاز سے قبل ہونے والے ایک سروے کے اعداد و شمار کے مطابق دونوں امیدوار کی حمایت و مقبولیت یکساں طور پر 47؍فیصد ڈونلڈ اور 47؍فیصد کملا کو حاصل ہے لہٰذا صدارت کے لیے مقابلہ انتہائی سخت ہے اور اس مباحثہ کے نتیجے میں کسی بھی امیدوار کو سبقت حاصل ہو سکتی ہے، مقابلہ کانٹے دار اور اہم اثرات کا حامل ہوگا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ آٹھ سال کے عرصے میں 15؍سے زائد انتخابی مباحثوں کا تجربہ حاصل ہے جبکہ کملا ہیرس امریکی صدارت کے لیے اپنی زندگی کے پہلے انتخابی مباحثہ میں حصہ لیں گی، دونوں امیدوار آج کے انتخابی مباحثہ کے لیے سنجیدگی سے تیاری کررہے ہیں اور رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس ٹرمپ حکومت کی کارکردگی ٹرمپ کے بیانات، موقف، وعدوں سے انحراف اور تضادات کا مطالعہ کرنے کے علاوہ ٹرمپ کے جارحانہ انداز کا سامنا کرنے کی تیاری اور اپنے مشیروں سے مشورے بھی کررہی ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بائیڈن کی دست برداری کے بعد کملا ہیرس کے بارے میں سنجیدگی سے خطرہ محسوس کررہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سروے کے نتائج کو جھوٹ اور انتخابات میں ابھی سے دھاندلی کے الزامات کی باتیں کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + two =