نومبر 24, 2024

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن، کھانے کے وقفے تک پاکستان نے ۸ وکٹ پر ۳۷۷ رنز بنا لئے

سیاسیات-کراچی نیشنل بینک ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے اور دوسرے روز کے پہلے سیشن کے اختتام پر پاکستان نے 377 رنز بنالیے ہیں جب کہ 8 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

دوسرے روز کے پہلے سیشن میں پاکستان نے 3 وکٹیں گنوائیں، کپتان بابر اعظم دن کے آغاز پر 161 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ نعمان علی 7 اور محمدوسیم 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے علاوہ آغا سلمان نے 50 رنز مکمل کیے۔

پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 317 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا، پہلے روز کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 161 رنز اسکور کیے، اور ساتھ ہی ایک دن میں 3 ریکارڈز اپنے نام کرڈالے۔

بابراعظم نے سب سے پہلے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد انہوں نے ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

کپتان کا تیسرا اعزاز یہ تھا کہ وہ  اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر  بن گئے۔

اس کے بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سرفراز احمد 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق نے 7، امام نے 24، شان مسعود 3 اور سعود شکیل نے 22 رنز بناکر اپنی وکٹیں گنوائیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریس ویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + 5 =