اکتوبر 18, 2024

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن: پاکستان کی بیٹنگ جاری

سیاسیات- پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا آغاز ہوگیا۔

قومی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی، اس وقت سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پہلا دن:

کھیل کے پہلے دن بنگلبیہ دیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد ہی آؤٹ کردیا۔

تاہم صائم ایوب اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی پوزیشن کو بہتر کیا۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیل کے پہلے روز 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور گری جب عبد اللہ شفیق 2 رنز پر پویلین لوٹے پھر دوسری وکٹ 14 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی گری جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 2 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈک آؤٹ ہوئے، ان کے بعد وکٹ پر جمے ہوئے نوجوان بیٹر صائم ایوب 56 رنز پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد اب سعودشکیل 57 رنز اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اب تک شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 5 =