ستمبر 14, 2024

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 35 شہید

سیاسیات- ایران کے شہر یزد کے علاقے دہشیر میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 افراد شہید اور 15 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ زائرین کی بس کو حادثہ رات 9 بج کر 54 منٹ پر پیش آیا، بس میں 53 زائرین سوار تھے، حادثے میں 35 افراد شہید اور 15 سے زیادہ زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ایرانی میڈیا  کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو بس سے نکالا جب کہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں موجود مولانا قمر عباس نقوی کا دعویٰ ہے کہ حادثے میں 35 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی جس میں 14 خواتین سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے، ، 10 افراد خیرپور اور 6 افراد کا تعلق کشمور سے تھا۔

ایران میں موجود قافلے کے سربراہ سید اطہر شمسی نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قافلے میں دو بسیں شامل تھیں، ایک بس میں وہ  خود بھی سوار تھے، زائرین دو بسوں میں سوار تھے، پاسپورٹ اور کاغذات کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی، آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 5 =