ستمبر 17, 2024

قطری دوست حماس کو مذاکرات میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکہ

سیاسیات- امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قطری دوست حماس کو مذاکرات میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حماس نے جمعرات کے جنگ بندی مذاکرات میں شرکت سے انکار کے بعد امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔

حماس نے مزید بات چیت کے بجائے گزشتہ بات چیت میں طے کی گئی شرائط پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قطر میں جمعرات کو غزہ جنگ بندی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک طرف غزہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کیلئے اسرائیل نے اپنا وفد بھیجنے کا کہا ہے تودوسری جانب غزہ میں حملوں کا سلسلہ بھی جارے رکھا ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four − four =