ستمبر 16, 2024

چین نے ایک بار پھر ایران کو اپنی حمایت کا یقین دلا دیا

سیاسیات- چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایک بار پھر تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کو چین کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ٹیلیفون پر گفتگو میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ بنا ہے، اسماعیل ہنیہ کے قتل سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو بھی براہ راست نقصان پہنچا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × five =