ستمبر 20, 2024

وزیراعظم کا ظالمانہ کاروائیوں پر اسرائیل کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

سیاسیات- وزیر اعظم شہباز شریف نے ظالمانہ کاروائیوں پر اسرائیل کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، پاکستان ہر محاذ پر اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم نے اپنے بیان کے آخر میں ظالمانہ کارروائیوں پر اسرائیل کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 5 =