اکتوبر 13, 2024

سفری مشکلات سے بچنے کے لیے پاکستانی زائرین اپنی بسیں لے کر آئیں۔ ایرانی اربعین کمیٹی

سیاسیات- ایرانی اربعین کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران میں بسوں کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی زائرین اپنی بسیں لے کر آئیں۔

ایرانی وزیر داخلہ کے معاون اور اربعین کمیٹی کے سربراہ میر احمدی نے کہا ہے کہ اس سال ایران میں بسوں کی کمی کے پیش نظر پاکستانی زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہیں کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرحد سے داخل ہوکر عراقی بارڈر تک 2 ہزار کلومیٹر لمبا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ اس طویل فاصلے کے لیے بسیں فراہم نہیں کی جاسکتی ہے لہذا پاکستانی زائرین خود بسوں کا انتظام کرکے آئیں تاکہ کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

احمدی نے دوبارہ تاکید کی کہ ٹرانسپورٹ کا انتظام کئے بغیر آنے والے زائرین ایران میں داخل ہونے کے بعد سفری مشکلات میں گرفتار ہوں گے اور مخصوص ایام میں کربلا نہیں پہنچ پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکام 50 ہزار زائرین کی تعداد پر اصرار کررہے ہیں جبکہ زائرین کی عمر بھی 50 سال سے زائد ہونے پر مصر ہیں۔ تاحال عراقی حکام کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + 15 =