اکتوبر 12, 2024

ایرانی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کو کسی بھی جارحیت کے نتیجے میں خبردار کردیا

سیاسیات- ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت پر فرانسیسی صدر کو خبردار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اپنے فرانسیسی ہم منصب میکرون سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران ایرانی صدر نے  میکرون کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ملکی سلامتی کےخلاف کسی بھی جارحیت کے سامنے کبھی خاموش نہیں رہےگا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اگر امریکہ اور مغربی ممالک واقعی خطے میں جنگ کو روکنا چاہتے ہیں تو انہیں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی، حملے روکنے اور جنگ بندی کو قبول کرنے پر مجبور کرنا چاہیے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں او آئی سی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہورہا ہے جہاں ایران نے حماس کے سابق لیڈر اسماعیل ہنیہ کے قتل پر بات چیت کو زیر غور لانے کی درخواست کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + 20 =