ستمبر 20, 2024

بھارت نےشیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا

سیاسیات- بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کو 24 گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ بھارتی تجزیہ کاروں اور میڈیا نے اسے سازش قرار دیکر ملبہ پاکستان، امریکہ اور چین پر ڈال دیا۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے طویل اقتدار کے خاتمے نے بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے، بھارت کے دفاعی تجزیہ کار اچانک آئی اس تبدیلی سے اتنے پریشان ہوئے کہ ایک ہی سانس میں امریکہ، چین اور پاکستان کو اس میں ملوث قرار دیدیا۔

بھارتی تجزیہ کار جنرل بخشی نے یہاں تک الزام عائد کردیا کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو امریکہ اور چین نے دھمکیاں بھی دیں، الزامات لگاتے لگاتے نوبل انعام یافتہ بنگلادیشی اکنامسٹ محمد یونس کو بھی امریکہ نواز قرار دیا۔

الزامات لگانے میں بھارتی میڈیا نے بھی پیچھے نہ رہا بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں امریکی ڈیپ اسٹیٹ کو ملوث قرار دیا اور اپوزیشن رہنما راہول گاندھی پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکہ سے بھارت میں اسی طرح کا رجیم چینج چاہتے ہیں۔

بھارتی تجزیہ کاراور میڈیا کے الزامات کے برعکس برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کی بے جا حمایت اور بنگلہ دیش کے معاملات میں مداخلت بھی شیخ حسینہ کے زوال کی وجہ بنی۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ بھارت 14 سال سے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا اصل پشت پناہ رہا ہے اور جمہوریت کی تباہی میں حصہ دار ہے۔

مغربی تجزیہ کاروں نے بنگلہ دیشں میں حکومت کی تبدیلی کو بھارت کیلئے بڑا دھچکہ قرار دیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − eleven =