سیاسیات۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ نازک لمحے سے گزر رہا ہے، فریقین کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے، تمام فریق کسی معاہدے پر پہنچنے کے راستے تلاش کریں۔
ان کاکہنا تھا کہ فریقین کو جنگ بندی معاہدے میں تاخیر یا ’نہ‘ کہنے کی وجہ نہیں ڈھونڈنی چاہیے۔