ستمبر 20, 2024

انتخابات میں ہماری اکثریت تسلیم کرنے تک حکومت یا فوج سے کوئی تصفیہ نہیں ہوگا۔ عمران خان

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے غیرملکی خبر ایجنسی کے سوالات کے جوابات میں فوج کے ساتھ تعلقات برقرار نہ رکھنے کو بیوقوفی قرار دے دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار نہ رکھنا بیوقوفی ہے، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور نجی شعبے میں فوج کے اہم کردار کے باعث اگر فوج کے ساتھ بہترین تعلقات نہ رکھے جائیں تو یہ حماقت ہو گی، فوج کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ انتخابات میں ہماری اکثریت تسلیم کرنے تک حکومت یا فوج سے عدالت کے باہر کوئی تصفیہ نہیں ہوگا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ امریکہ کے خلاف کوئی رنجش نہیں، حکومت کے خاتمے کے بعد سے میری تنقید افراد کےخلاف رہی فوج کے ادارے کے خلاف نہیں، فوجی قیادت کے بارے میں غلط فہمیوں کو پورے ادارے کے خلاف نہیں ٹھہراناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے تمام مذاکرات کیلئے تیار ہیں جو ملک کی بگڑتی صورتحال کو بہتر کرسکے، وزیراعظم شہباز شریف کی مخلوط حکومت سے ایسی کوئی بات چیت کرنےکا فائدہ نہیں، جو اصل قوت ہیں ان سے ہی بات کرنا زیادہ سودمند ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ فروری کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے دھاندلی زدہ انتخابات تھے، اگر آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں اور میرے خلاف بوگس کیس ختم کیے جائیں تو فوج کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × three =