ستمبر 20, 2024

مقاومتی کمانڈروں کی شہادت، امریکی جنگی بیڑہ خلیج فارس پہنچ گیا

سیاسیات- ایران اور لبنان میں مقاومتی کمانڈروں کی شہادت کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی پر امریکہ نے جنگی بحری بیڑہ روزویلٹ خلیج فارس میں پہنچا دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق بحری بیڑے کے ساتھ 6 میزائل بردار جہاز بھی موجود ہیں، مشرقی بحیرہ روم میں 5 امریکی جنگی بحری جہاز پہلے سے ہی تعینات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں کی بھی شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹیوں پر پرواز کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے جاسوس طیاروں نے شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹی پر 4 گھنٹے تک پرواز کی اور انٹیلی جنس ڈیٹا جمع کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − 8 =