ستمبر 20, 2024

ابھی یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ ہنیہ کا قتل اسرائیل کا کام ہے یا نہیں۔ امریکہ

سیاسیات- امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ ابھی یہ تصدیق نہیں کر سکتا کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیل کا کام ہے یا نہیں، ان اطلاعات پر ان کی ابھی کسی سے بات نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی معاہدے کو آگے بڑھانے پر کام کر رہا ہے، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ حالیہ واقعات کے غزہ جنگ بندی مذاکرات پر کیا اثرات ہوں گے۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ کشیدگی میں اضافہ ناگزیر ہے، مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورت حال سے صدر بائیڈن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ دو امریکی اور ایک برطانوی ائیرلائن نے اسرائیل کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 1 =