ستمبر 20, 2024

عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے برطانوی صحافی کو ویزا منسوخ کرکے واپس بھیج دیا گیا

سیاسیات- بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے پاکستان آئے برطانوی صحافی کو ویزا منسوخ کرکے واپس وطن بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلزگلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کرکے واپس بھیجا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چارلز گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے اٹھاکر ائیرپورٹ سے واپس بھیجا گیا۔ انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو ای میل میں بانی پی ٹی آئی  عمران خان سےملاقات کی اجازت مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق چارلزگلاس نے وزیرداخلہ کو بتایا تھا کہ انہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ چارلز گلاس بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں، وہ عمران خان سے ملاقات کے لیے پاکستان آئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − 3 =