ستمبر 15, 2024

اسماعیل ہنیہ پر حملے میں امریکہ ملوث نہیں. بلنکن

سیاسیات- انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ پر حملے میں امریکہ ملوث نہیں ہے۔

سنگاپور کے دوروزہ سرکاری دورے کے دوران غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ نو ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کا واحد حل جنگ بندی معاہدہ ہے اور امریکہ اس کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنا اور مغوی کی رہائی کی کوششیں کرنا بہت اہم ہے۔

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کا بہترین طریقہ جنگ بندی معاہدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ غزہ جنگ کو دیگر علاقوں تک پھیلنے سے روکا جائے۔

خیال رہے کہ آج ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے۔

حماس نے تہران میں کیے جانے والے اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کی جب کہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + nine =