ستمبر 14, 2024

اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو امریکہ اپنے دوست کی مدد کو آئے گا۔ وزیر دفاع

سیاسیات- امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو امریکہ اپنے دوست ملک کے دفاع میں سامنے آئے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فلپائن میں کیا جب اُن سے صحافیوں نے ایران میں اسرائیل کے مبینہ حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق سوال کیا تھا۔

امریکی وزیر دفاع نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر براہ راست کسی تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس معاملے پر فراہم کرنے کے لیے کوئی اضافی معلومات نہیں ہیں۔

جب امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن سے پوچھا گیا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں اسرائیل کی حمایت کیسے کر سکتا ہے تو اُن کا کہنا تھا کہ اس کشیدگی کے باجود میں نہیں سمجھتا کہ جنگ ناگزیر ہے۔ میرے خیال میں سفارت کاری کے لیے ہمیشہ گنجائش اور مواقع موجود ہیں۔

تاہم اگلے ہی لمحے انھوں نے یہ باور بھی کرایا کہ حملے کی صورت میں اسرائیل کی مدد کے لیے امریکہ آئے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے تاحال ایران میں اسرائیل کے مبینہ حملے میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کوئی بھی ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − two =