ستمبر 14, 2024

ضلع کرم میں فریقین فائر بندی پر رضامند، کل رات سے کسی قسم کی فائرنگ نہیں ہوئی

سیاسیات- ضلع کرم میں ہونے والے تصادم میں فائر بندی پر رضامندی کے بعد فریقین میں جھڑپیں بند ہوگئیں۔

ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق فریقین سے مورچے خالی کرانے کے بعد مورچوں میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے 5 مقامات پر کل رات سے کسی قسم کی فائرنگ نہیں ہوئی جب کہ پائیدار امن کے لیے مزید کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق پاراچنار، پشاور شاہراہ ساتویں روز بھی ہرقسم کی آمدورفت کےلیے بند ہے۔

سماجی رہنما میر افضل خان نے کہا کہ روڈ بند ہونے سے کسانوں اور تاجروں کا نقصان ہورہا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں اشیاء خورونوش، ادویات اور دیگر چیزوں کی کمی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 6 روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک 49 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 226 زخمی ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + fifteen =