ستمبر 20, 2024

ذمے داران موثر اقدامات کے ذریعے کرم کو بڑے انسانی المیہ سے بچائیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان

سیاسیات- قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کرم میں جنگی صورتحال اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جنگ وجدل کے خاتمے کے لیے امن و امان کے نفاذ کے ذمہ داروں سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ابتدائی کشیدگی کو اگر برقت حل کر لیا جاتا تو نوبت جنگ و جدل تک نہ پہنچتی اور بڑے پیمانے میں انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا انہوں نے مزید کہا کہ تمام ذمہ داروں کو جنگ بندی کی جانب مسلسل متوجہ کیا جا رہا ہے تاہم اب بھی جنگ بندی کے لیے کاوشوں کا بارآور نہ ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے اس افسوسناک واقعے میں بڑے پیمانے پر گولہ بارود کے بھاری استعمال پر بھی حیرت کا اظہار کیا اور حکومت سمیت امن و امن کے تمام ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کرم میں جاری اس جنگ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کر کے کرم کو انسانی المیہ سے بچائیں اور اس جنگ کو مذید پھیلنے سے روکا جائے جبکہ انہوں نے اس واقعے کے پس پردہ حقائق کو منظرعام پر لا کر کرم کو جنگ میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہداء کے خانوادوں کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد شفا یابی کی دعا بھی فرمائی-

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty + 15 =