نومبر 24, 2024

پارٹی رہنماؤں کی جانب سے بڑھتی مخالفت،جو بائیڈن کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی

سیاسیات- پارٹی رہنماؤں کی جانب سے بڑھتی مخالفت کے سبب امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی نے صدر جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کو دوبارہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی میں ووٹنگ کا آغاز اگلے ہفتے ہونا تھا۔

تاہم  ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے اگست کے شروع میں جو بائیڈن کو پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر باضابطہ طور پر منتخب کرنے کے لیے ورچوئل رول کال ووٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی التوا کا شکار ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دوتہائی ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ بائیڈن دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بنیں۔

بائیڈن کی ٹرمپ سے پہلے مباحثے میں بدترین پرفارمنس پر ڈیموکریٹ حلقے تشویش کا شکار ہیں کہ جو بائیڈن اپنے حریف کو نہیں ہرا پائیں گے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے گزشتہ روزایک میڈیا آؤٹ لیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹروں نے کہا کہ مجھے طبی مسائل ہیں تو انتخاب سے دستبردار ہوسکتا ہوں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ چاہتا تھا کہ عبوری امیدوار بنوں اور پھر عہدہ کسی اور کے سپرد کردوں، لیکن تصور نہیں کیا تھا کہ معاملات اس قدر تیزی سے تفریق کا شکار ہوجائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × four =