نومبر 24, 2024

ٹرمپ خطرناک شخص اور امریکی صدارت کیلئے ناموزوں ہیں: نیو یارک ٹائمز

سیاسیات- نیویارک ٹائمز نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو خطرناک شخص قرار دیتے ہوئے امریکہ کی صدارت کیلئے ناموزوں شخص قرار دیدیا۔

نیو یارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے الفاظ، اپنے افعال اور اپنے اقدامات میں انتہائی خطرناک ہیں، انہیں دنیا کا سب سے اہم کام سونپا نہیں جا سکتا۔

امریکی جریدے نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ذات کو ملک پر فوقیت دیتے ہیں، وہ ان قوانین سے سخت نفرت کرتے ہیں جن کے تحت امریکی شہری اپنی زندگیاں گزارتے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارت کیلئے ناموزوں شخص قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آئندہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا جائے گا، ریپبلکن پارٹی جو کبھی امریکہ کی بہترین سیاسی جماعت ہوا کرتی تھی وہ ایک ایسے شخص کی خدمت کر رہی ہے جو صدارتی نامزدگی کے لیے بالکل بھی موزوں نہیں ہے۔

امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ ایسا شخص جو اپنی اقدار، مزاج، نظریات اور زبان میں ہر اس چیز کی نفی کرتا ہے جس نے امریکہ کو ایک عظیم ریاست بنایا، ٹرمپ امریکی صدارت کیلئے بہت ہی خوفناک چوائس ہیں۔

نیو یارک ٹائمز لکھتا ہے کہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے امریکیوں کی بڑی تعداد ملکی سمت سے مطمئن نہیں ہے، بالخصوص کووڈ کے بعد ہوشربا مہنگائی، بڑھتی شرح سود، معاشرتی تقسیم اور سیاسی جمود نے امریکی ووٹرز کو بہت زیادہ مایوس کر دیا ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹکس کے صدارتی امیدوار اور موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن پر بھی پارٹی کے اندر اور ہابر سے دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ سے باہر ہو جائیں تاہم جو بائیڈن نے صدارتی دوڑ سے پیچھے ہٹنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 1 =