اکتوبر 18, 2024

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

سیاسیات- وفاقی حکومت نے محرم کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق وفاق نے اسلام آباد، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا، فوج اور سول آرمڈ فورسز کو ہٹانے کا معاملہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، فوج تعیناتی کی تفصیلات زمینی صورتحال کو مدنظر رکھ کر طے کی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + nineteen =