اکتوبر 6, 2024

صارفین کے بجلی بِلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنیوالے افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے بِلوں میں مصنوعی طور پر اضافی یونٹ شامل کرنے والے افسران و اہل کاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صارفین کے بجلی کے بل جان بوجھ کر زائد بھیجنے کے واقعات کا نوٹس لیا گیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے عوام دشمن افسران و اہل کاروں کو معطل کر کے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایسے افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کیلئے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 + one =