سیاسیات-پرویز الٰہی کی جانب سے گورنر پنجاب کے ڈی نوٹیفائی نوٹیفکیشن کو چیلنج کیے جانے پر پٹیشن کی سماعت کے لیے بننے والا لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا جس کے بعد چیف جسٹس نے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس کی سربراہی جسٹس عابدعزیز شیخ کو دی گئی تھی۔
بینچ میں جسٹس محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس مزمل اختر شبیر بھی شامل تھے۔
بینچ کے سربراہ جسٹس عابد عزیز نے کہا کہ ہم میں سے ایک جج اس بینچ کا حصہ نہیں بننا چاہتے کیونکہ جسٹس فاروق حیدر کافی کیسز میں پرویز الٰہی کے وکیل رہ چکے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹنے کے بعد چیف جسٹس نے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے جس میں جسٹس چوہدری اقبال، جسٹس طارق سلیم اور جسٹس مزکمل اختر شبیر شامل ہیں۔