نومبر 24, 2024

فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد کے برابر یہودی بستیاں تعمیر کریں گے، انتہا پسند صہیونی وزیر

سیاسیات- انتہاپسند صہیونی وزیر نے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد کے برابر غرب اردن میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کریں گے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صہیونی کابینہ کے انتہاپسند وزیر اقتصاد اسموتریچ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے سے یہودی آبادکاری کا سلسلہ نہیں رکے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد کے مطابق غرب اردن میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کریں گے اور اسی ملک کا نام رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غرب اردن میں مزید پانچ یہودی بستیاں تعمیر کی جائیں گی جہاں دس لاکھ صہیونیوں کو رہائشی مکانات دئیے جائیں گے۔

اب تک صہیونی حکومت غرب اردن کے مختلف علاقوں میں سات لاکھ یہودیوں کو بساچکی ہے جبکہ مزید بستیاں تعمیر کرنے کے بعد اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine − 6 =