نومبر 24, 2024

کارگل جنگ میں اسرائیل نے بھارت کو ہتھیار فراہم کئے تھے۔ سابق اسرائیلی سفیر کا انکشاف

سیاسیات- بھارت میں اسرائیل کے سابق سفیر ڈینیئل کارمون نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارگل جنگ میں اسرائیل نے بھارت کو ہتھیار فراہم کئے تھے۔

اسرائیل کے سابق سفیر ڈینیئل کارمون نے اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ کی حمایت کے بدلے بھارت اسرائیل کو غزہ جنگ میں ہتھیار فراہم کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارگل جنگ میں اسرائیل ان ممالک میں سے ایک ہے جس نے بھارت کو ہتھیار فراہم کیے تھے۔

اس سے پہلے بھی اسرائیلی اور بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج بھارتی ساختہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

انڈین ٹریڈ یونین نے اسرائیل کو اسلحہ لے جانے والے تمام بحری جہازوں کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈینئیل کارمون 2014ء سے 2018ء تک بھارت میں اسرائیل کے سفیر رہے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two + 2 =