نومبر 24, 2024

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث بھارتی امریکہ کے حوالے

سیاسیات ـ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث بھارتی کو امریکہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنےکی مبینہ سازش کا الزام ہے، نکھل گپتاکو امریکہ کی درخواست پرچیک ری پبلک میں گزشتہ سال گرفتارکیا گیا تھا جسے اب امریکہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہےکہ نکھل گپتا کو آج نیویارک کی وفاقی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، امریکی پراسیکیوٹر نے نکھل گپتا پر امریکہ میں 4 سکھ رہنماؤں کو قتل کرنےکی سازش کے الزامات عائد کیے تھے جو  درست ثابت ہونے پرنکھل گپتاکو 20 سال قید ہوسکتی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق نکھل گپتا کو سکھ رہنماؤں کے قتل کی ہدایت بھارتی حکومت کے اہلکار نے دی تھی تاہم بھارتی حکومت نے امریکی الزام کی تردید کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 8 =