نومبر 24, 2024

جوبائیڈن کا بیٹا نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار

سیاسیات- امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف  2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے۔

تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کے لیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں پہلی بار عہدے پر موجود امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

بیٹے کو مجرم قرار دیے جانے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ردعمل میں کہا ہے کہ فیصلے کو قبول کرتا ہوں، عدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ہنٹر بائیڈن فیصلے کےخلاف اپیل کرے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × two =