اکتوبر 14, 2024

ایران، 30 مئی سے صدارتی انتخابات کے مراحل شروع ہوں گے

سیاسیات- الیکشن کمیشن تہران کے سربراہ نے کہا ہے کہ 30 مئی کو صدارتی انتخابات کا ابتدائی مرحلہ شروع ہوگا۔

الیکشن کمیشن تہران کے سربراہ سید عباس جوہری نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں صدارتی انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔ اس سلسلے میں 30 مئی کو خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں 30 مئی سے لے کر 3 جون تک امیدوار فارم بھرسکیں گے اور ان کی چھان بین ہوگی۔ 11 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

سید عباس جوہری نے مزید کہا کہ 12 جون سے 26 جون تک امیدوار انتخابی مہم چلاسکیں گے جبکہ 27 کو انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔ چودہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں عوام 28 جون جمعہ کے دن ووٹ ڈالیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 + five =