نومبر 24, 2024

شہید رئیسی اپنے قول پر عمل کرنے والے قابل اعتماد ساتھی تھے۔ پیوٹن

سیاسیات- روسی صدر نے شہید صدر رئیسی کو ایسا قابل اعتماد ساتھی قرار دیا جو ہمیشہ اپنے قول پر عمل کرتے تھے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہید صدر رئیسی کو ایک قابل اعتماد ساتھی قرار دیا ہے جو ہمیشہ اپنے قول پر عمل کرتے تھے۔

صدر پیوٹن نے روسی پارلیمنٹ کے سربراہ کو حکم دیا ہے کہ شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے ماسکو کی جانب سے تہران کے ساتھ ہمدردی کا پیغام لے جائیں۔

صدر پیوٹن نے شہید صدر کے بارے میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید صدر ایک قابل ساتھی تھے۔ وہ ہمیشہ مطمئن رہتے ہوئے قومی مفاد میں کام کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صدر رئیسی کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا کیونکہ اپنی بات پر قائم رہتے تھے۔ اگر کسی بات پر اتفاق ہوجائے تو ہمیں اطمینان ہوتا تھا کہ انجام تک پہنچے گی۔

اس سے پہلے صدر پیوٹن نے شہید صدر کے نائب محمد مخبر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تعزیت پیش کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے پر تاکید کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 3 =