سیاسیات- پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے لیے سر ویوین رچرڈز کو مینٹور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری بلے باز سر ویوین رچرڈز سے رابطے میں ہے اور انہیں قومی ٹیم کا مینٹور بننے کی پیشکش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سر ویوین رچرڈز سے معاملات جلد طے پاجانے کا امکان ہے، سر رچرڈز کو مینٹور بنانے سے کیریبئن کنڈیشنز پر ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم کو مدد ملے گی۔