نومبر 24, 2024

سعودی ولی عہد کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات

سیاسیات- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں کے حتمی مسودوں کا جائزہ لیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی ملاقات سعودی عرب کے مشرقی شہر ظہران میں ہوئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور جیک سلیوان نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں کے حتمی مسودوں کا جائزہ لیا، جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

ان معاہدوں کو ریاض کی جانب سے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے واشنگٹن کی کوششوں کا حصہ سمجھا جارہا ہے، جو غزہ میں اسرائیلی حملے کے بعد سے پیچیدہ ہوئیں۔

دونوں فریقین نے غزہ پر بھی بات کی اور جنگ کو فوری روکنے پر اتفاق کرنے کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عالمی امداد کے غزہ میں داخلے پر زور دیا، ملاقات میں دو ریاستی حل کی جانب دونوں ممالک کے درمیان اب تک ہونے والے پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جیک سلیوان دورہ سعودی عرب کے بعد اس تنازع پر بات کرنے کے لیے اسرائیل بھی جائیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − nineteen =