دسمبر 29, 2024

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ محمد بن سلمان

سیاسیات- سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی برادری سے فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ کردیا۔

بحرین میں عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔اسرائیل نے جس بہانے سے غزہ کی پٹی پر چڑھائی کی وہ قابل مذمت ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی عالمی شناخت کی حمایت کرتا ہے۔ غزہ میں جاری بحران سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے اور غزہ جنگ روکنے کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔سعودی عرب تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ عالمی برادری فلسطینی بھائیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت ختم کروائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × three =