سیاسیات- امریکہ نے کہا ہے کہ ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاک امریکہ سکیورٹی ڈائیلاگ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان سے بات کرنے کا مقصد ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے صلاحیت بڑھانا ہے۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا سکیورٹی ڈائیلاگ میں دہشتگرد گروہوں کی روک تھام اور انسداد آئی ای ڈی تحقیقات خصوصاً پاکستان کی مغربی سرحدوں پر تکنیکی مدد اور دیگر امور پر بھی اتفاق کیا گیا۔