دسمبر 22, 2024

جامعات میں احتجاج کے باوجود مشرق وسطی میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہیں کریں گے۔ جوبائیڈن

سیاسیات- غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی جامعات میں جاری احتجاج پر امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کالج کیمپس مظاہروں میں آزادی اظہار اور قانون کی حکمرانی برقرار رہنی چاہیے۔

جوبائیڈن کا مزید کہنا ہے کہ جامعات میں احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کے لیے مجبور نہیں ہوئے۔

مظاہروں میں اظہار رائے کی آزادی اور قانون کی بالادستی کا احترام ہونا چاہیے، ہم آمرانہ قوم نہیں جہاں لوگوں کو خاموش کرایا جائے اور اختلاف کو دبایا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا لاقانونیت والا ملک بھی نہیں ہے، ہم سول سوسائٹی ہیں جہاں حکم غالب ہونا چاہیے۔

امریکی صدر نے مزید کہا ہم جامعات کے احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کےلیے مجبور نہیں ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × five =