دسمبر 27, 2024

ناقص چاول بھیجنے پر روس برہم

سیاسیات- روس نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں ان کے فائٹو سینیٹری خدشات کو دور نا کیا گیا تو وہ چاول کی درآمدات پر دوبارہ پابندی عائد کردے گا۔

معتبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل سروس فار ویٹرنری اینڈ فائٹو سینیٹری سرویلنس (ایف ایس وی پی ایس) نے پاکستان سے درآمد شدہ چاول کی کھیپ پر بین الاقوامی اور روسی فائیٹو سینیٹری ضروریات کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں چاول کی کھیپ میں ایک کیڑے ’میگاسیلیا اسکالرس (لو)‘ کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ایف ایس وی پی ایس نے روس میں پاکستانی سفارتخانے کے نمائندے اور تجارتی نمائندے سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + twelve =