نومبر 26, 2024

ایران دمشق حملے کو تنازع بڑھانے یا امریکی تنصیبات پر حملے کے بہانے کے طور پر استعمال نہ کرے۔ وائٹ ہاؤس

سیاسیات- امریکہ نے ایران کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دمشق حملے میں ملوث نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرائن جین پیئر نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا یہ تنازع پھیلے، ایران دمشق حملے کو تنازع بڑھانے یا امریکی تنصیبات پر حملے کے بہانے کے طور پر استعمال نہ کرے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 24 گھنٹے کے دوران ترک، چینی اور سعودی ہم منصبوں سے رابطے کیے۔

اس حوالے سے ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔

ادھر ممکنہ ایرانی رد عمل کے خدشے کے پیش نظر امریکہ نے اسرائیل میں اپنے سفارتکاروں کی نقل وحرکت پرپابندی لگادی۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے دمشق میں اسرائیلی حملے کا جواب دیا تو وہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوگا جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر اسرائیل پہنچ گئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے کہا کہ وہ دمشق حملے کے ممکنہ ایرانی رد عمل کے لیے تیار ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید خامنہ ای نے عید پر کہا تھا کہ اسرائیل کو سزاضرور ملنی چاہیے اور ملےگی، شیطانی حکومت اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے غلطی کی ہے۔

دمشق میں اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر سمیت7 ارکان شہید ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 1 =