نومبر 25, 2024

گورنر سندھ کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات، ریاست مدینہ کا مسودہ بنانیکی درخواست

سیاسیات- گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کر کے ان سے ریاست مدینہ کا مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی۔

کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ نے مفتی تقی عثمانی سے مدینہ کی ریاست سے متعلق خدوخال پر بات کی اور کہا کہ مدینہ کی ریاست بنانےکا وعدہ کسی اور نے کیا، عمل کا موقع مجھے مل رہا ہے۔

کامران ٹیسوری نے مفتی تقی عثمانی سے مدینہ کی ریاست کا مسودہ بنانے کی درخواست کی اور کہا کہ اس ملاقات کا مقصد بھی مدینہ کی ریاست کے نفاذ کی کوشش ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مدینہ کی ریاست پہلے مرحلے میں سندھ میں نافذ کرنے کا ارادہ ہے۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری فیضان مدینہ بھی گئے اور معتکفین سے ملاقات کی۔

انہوں نے اعتکاف میں بیٹھے ہوئے افراد کے لیے انتظامات کو سراہا، جمعتہ المبارک کی نماز ادا کی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × five =